ملک کی 6دینی جماعتوں میں اتحاد کیلئے اصولی طور پر اتفاق ہوگیا
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) ملک کی 6 دینی جماعتوں میں اتحاد پر اصولی طور پر ا تفاق رائے ہو گےا ہے تاہم اتحاد کا باضابطہ اعلان نہےں کےا گےا دےنی جماعتوں کے اجلاس مےں مولانا سمےع الحق کی خصوصی شرکت ہے اتحاد کے خدو خال تےار کرنے کے لئے6 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی جو جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، اکرم خان درانی، اویس نورانی، مولانا یوسف شاہ،مولانا امجد ، رمضان توقیر ، رانا شفیق پسروری پر مشتمل ہو گی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کا اعلان 9 نومبر کو جماعت اسلامی پاکستان کے ہےڈ کوارٹر منصورہ مےں ہو گا دےنی جماعتوں کے اجلاس مےں حافظ سعید کی نظربندی اور امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینے کی مذمت کی گئی ، پاکستان کے دینی نظریاتی تشخص کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جمعرات کی شب اسلام آباد میں سابق متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے سربراہی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے مےزبان جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے اجلاس مےں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر، جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے سربراہ مولاناانس نورانی ، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، لیاقت بلوچ، حافظ حسین احمد ، اکرم خان درانی اور دیگر رہنما ﺅں نے شرکت کی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں اسلامی اقدار کی سربلندی نظریاتی و اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے دینی قوتیں مشترکہ جدوجہد کریں گی اور اس حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ داخلی و بین الاقوامی چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے اکٹھا ہونا ضروری ہے۔2018ءکے انتخابات بھی ہمارے سامنے ہیں ملکر کام کرنا ہے حتمی نتیجے پر پہنچنے دیں مشاورت کا عمل جاری ہے اور اسکا کیا نتیجہ نکلتا ہے فیصلے سامنے آجائیں گے ساری دینی قوتیں مشترکہ جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں ہمارے درمیان ہم آہنگی ہے۔