دیربالا اورگرد ونواح میں3.5 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) دیربالا اورگرد ونواح میں 3.5 شدت زلز لے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔زلزلہ کی گہرائی پندرہ کلومیٹر جبکہ مرکز دیربالا شہر تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فور ی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ۔