فاٹا کو خیبرپی کے میں ضم کرنے کے وعدے پر قائم‘ مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: شاہد خاقان

فاٹا کو خیبرپی کے میں ضم کرنے کے وعدے پر قائم‘ مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: شاہد خاقان

اسلام آباد(آن لائن+آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبرپی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبرپی کے کے عوام کی بہتری سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں نے صوبے میں مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا فاٹا کے خیبرپی کے سے انضمام کے وعدے پر قائم اور پرعزم ہیں۔ اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کیلئے قانونی اور انتظامی اقدامات تیزرفتار بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔