عمران ریاستی اداروں کا احترام کریں‘ پیش ہو جائیں: خورشید شاہ

عمران ریاستی اداروں کا احترام کریں‘ پیش ہو جائیں: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں کا احترام کریں اور الیکشن کمشن میں پیش ہو کر یہ بات ثابت کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کے لیے نیا پنڈورا باکس کھولا ہے۔ ہمارے آخری پیغمبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سب کے نبی تھے، ایک چیز جو طے ہو چکی ہے اسکو اب اٹھانا صحیح نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا پتہ نہیں کیوں لوگ شو کر کے دکھاتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں۔ہم اس بل کو ایک شخص کا بل سمجھتے ہیں، اس لیے مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ایک شخص کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ سے بل منظور کیا گیا، ایسا بل منظور ہونا پارلیمنٹ کی بد قسمتی ہے۔ سپریم کورٹ میں بل کو چیلنج کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کے پاس بل کیلئے بھاری اکثریت تھی، سپریم کورٹ ایک دائرے میں رہ کراس کی تشریح کر سکتی ہے۔