ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ’’ریگولیشنز کمیٹی‘‘ کا اجلاس
اسلام آباد(خبر نگار)مختلف وزارتوں، ڈویژنوں، نیم خودمختار و خودمختار اداروں میں کام کرنے والے ساڑھے تین ہزار کے قریب ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے ’’ریگولیشنز کمیٹی‘‘کا اجلاس سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن میاں اسد حیا الدین کی صدارت میں ہوا جس میں ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے طریق کار پر غور کیا گیا۔