قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسحاق ڈار کو معیشت پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئندہ اجلاس میں ملکی معیشت پر بریفنگ دینے کیلئے طلب کر لیا،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو سی این جی سیکٹر کے حوالے سے گیس انفراسڑاکچر ڈویلپمنٹ سیس ( جی آ ئی ڈی سی) کے معاملہ کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی، کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو گردشی قرضہ کی ادائیگی پر اعتراضات اور اس معاملہ پر دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا اور آ ئندہ اجلا س میں وزیر پانی و بجلی او رسیکرٹری خارجہ کو جواب دینے کے لئے طلب کر لیا۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔