ای او بی آئی ازخود نوٹس کیس، عدم ادائیگی سے متعلق درخواستیں خارج

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ای او بی آئی ازخود نوٹس مقدمہ میں عدم ادائیگیوں سے متعلق عدالت نے ورکرز یونین اور ای او بی آئی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فضل ویجی ٹیبل گھی و آئل مل مالکان نے ای او بی آئی کے ملازمین کے فنڈز نکلوا لئے تھے جبکہ بینک سے قرضہ بھی لیا تھا عدم ادئیگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے5مئی 2004ء کو ڈگری جاری جس کے بعد مل کو فروخت کرکے 173ملین روپے ریکور ہوئے ، بینک نے ادئیگیوں کی یقین دہانی کروائی مگر ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کے خلاف مذکورہ درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو ورز یونین کے وکیل نے کہا کہ بینک نے پہلے کہا رقم دیں گے مگر بعد میں مکر گئے ، جبکہ مل مالکان نے بھی تحریری وعدہ کیا تھا، ایک ملازم محمد اقبال لودھی نے کہا کہ 18 سال سے دھکے کھا رہے ہیں ہمارا حق نہیں مل رہا ۔