راولپنڈی پولیس نے بارود سے بھری گاڑی قبضہ میں لے لی‘6 سو ڈائنامائیٹ برآمد
راولپنڈی (ا سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیر آباد پولیس نے گولڑہ موڑ چیک پوسٹ پر 600 ڈائنا مائیٹ سے بھری گاڑی پولیس نے قبضہ میں لے لی کار سوار گاڑی روکنے پر فرار ہوگیا پولیس نے بتایا کہ کرولا کار نمبرHK - 716 کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے گولڑہ موڑ پر پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا تو اس میں سوار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیاگاڑی چیک کی گئی تو اس سے600 ڈائنا مائیٹ برآمد کرلئے گئے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی نوشہرہ کے رہائشی کے نام رجسٹرڈ ہے اس ضمن میں پولیس نے خیبر پختونخواہ پولیس سے بھی رابطہ کرلیا ہے پولیس نے گاڑی اور برآمد ہونے والے ڈائنامائیٹ قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردئے ۔