پی ٹی سی ایل ملازمین مراعات کیس، توہین عدالت مقدمہ پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل۔ اتصالات کے ملازمین کو دیگر سرکاری اداروں کے مساوی تنخواہ ، پینشن و دیگر مراعات نہ دینے سے متعلق عدم عمل درآمد پر توہین عدالت کیس میں فریقین وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے ملازمین جب کام کرتے ہیں تو ان کو ان کا جائز حق ملنا چاہئے ، ریاست شہریوں اور ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، آئین و قانون کے مطابق ہر شخص کے حقوق برابر ہیں۔