نااہل شخص پر پارٹی سربراہ بننے سے متعلق قرارداد، سینٹ سیکرٹری نے جواب کیلئے کاپی وزارت قانون کو بھجوا دی
اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ سیکرٹریٹ نے نااہل شخص پر سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی پابندی کی قرارداد پر حکومتی جواب کے لئے قرارداد کی کاپی وزارت قانون و انصاف کو بھیج دی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت قرارداد کے بارے میں دو ماہ میں اپنے جواب سے آگاہ کرنے کی پابند ہے ضابطہ کار کے تحت اگر دو ماہ میں حکومتی رپورٹ نہ آئی تو اس قرارداد میں کی گئی سفارش کے حوالے سے کارروائی کرنا ضروری ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں سیاسی جماعتوں سے متعلق انتخابی قانون 2017کی شق 203میں ترمیم کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کے پرائیویٹ ترمیمی بلز سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع ہو گئے سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں یہ بلز ایجنڈے پر لائے جانے کا امکان ہے۔