کریمنل فنانس ایکٹ نافذ ہو چکا‘ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہو گا: عمران

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا، شریف خاندان کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں ،برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ2017 نافذ ہوچکا۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندا ن کو پیغام میں کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا۔ برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017 نافذ ہوچکا ہے۔ شریف فیملی کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں۔ شریف خاندان کو لوٹ کھسوٹ کا حساب برطانوی حکام کو بھی دینا ہوگا۔ پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گئے وہاں بھی پکڑے جائیں گے۔