یوم پاکستان پر فوجی پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی‘ اسلحہ کی نمائش‘ ڈرون کیمروں، ڈبل سواری پر پابندی کیلئے غور

 یوم پاکستان پر فوجی پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی‘ اسلحہ کی نمائش‘ ڈرون کیمروں، ڈبل سواری پر پابندی کیلئے غور

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی پریڈ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، پنجاب پولیس سے ایک ہزار نفری طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے ہی 30 کمانڈوز کی گاڑیاں اہلکاروں سمیت بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 23 مارچ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ‘ اسلحہ کی نمائش پر پابندی‘ڈرون کیمرہ اور پتنگ بازی سمیت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی لگانے پر بھی غور جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت اسلحہ نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مکمل طور پر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ 23 مارچ کو فیض آباد سے اسلام آباد آنے والے راستے کو مکمل طورپر سیل کردیا جائے گا۔