کوئلے سے چلنے والے 3440 میگاواٹ کے 6 بجلی منصوبے : دلچسپی کے خطوط جاری

اسلام آباد(خبرنگار) پی پی آئی بی نے نجی شعبے میں کوئلے کے 3440میگاواٹ کے 6منصوبوں کے لئے دلچسپی کے خطوط جاری کردئیے ہیں۔ 4740میگاواٹ کے مزید 5منصوبوں کے لئے دلچسپی کے خطوط جاری ہوں گے، یہ بات پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے پی پی آئی بی بورڈ کے 100ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، انہوںنے کہا کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومت کی ترجیح ہے حالانکہ بجلی کے شعبہ میں خود انحصاری کے حصول کے لئے تمام وسائل خصوصاً ہوا، پانی،شمسی ایٹمی توانائی اہم ہیں، حکومت نے سستی بجلی کے حصول کے لئے ایل این جی کے منصوبوں پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ اجلاس میں ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی نے کوئلے اور پن بجلی کے جاری منصوبوںکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نئی پاور پالیسی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظور ی کے لئے پیش کی جائے گی۔ بورڈ نے ہدائت کی کہ پی پی آئی بی، پاکستان چین اقتصادی راہداری میں شامل ترجیحی منصوبے 870میگاواٹ کے سکی کناری اور 720میگاواٹ کے کسروٹ پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔