کامرہ بیس حملے میں سزا یافتہ سابق ونگ کمانڈر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی اے ایف کامرہ بیس پر حملے کے بعد کورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی سزا کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔