ڈبلیو ٹی او میں توقیر شاہ کا تقرر میرٹ پر کیا گیا چند روز میں جنیوا روانہ ہو جائینگے: وزیر تجارت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے تصدیق کی کہ توقیر شاہ کو ڈبلیو ٹی او میں پاکستان مشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کا تقرر میرٹ پرکیا ہے اور کمیٹی نے ان کو مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ گزشتہ روز توقیر شاہ کو ڈبلیو ٹی او میں تعینات کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر تجارت سے پے در پے سوالات ہوئے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ توقیر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ توقیر شاہ دو تین روز میں جنیوا روانہ ہو جائیں گے۔