مولانا فضل الرحمان نے ایک گیند سے کپتان کی دو وکٹیں اڑا دیں: مولانا امجد

مولانا فضل الرحمان نے ایک گیند سے کپتان کی دو وکٹیں اڑا دیں: مولانا امجد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ایک گیند سے کپتان کی دو وکٹیں اڑا دی ہیں۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی جیت پی ٹی آئی کے لئے دوسرا بڑا دھچکا ہے۔ جمعرات کو انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں سینٹ کا الیکشن جائز پنجاب میں ناجائز چیئرمین کا انتخاب ناجائز اور ڈپٹی چیئرمین کا جائز کی منطق عوام کی سمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلی میں داخلے کے راستے تلاش کر تی رہی لیکن گائے ان سے دم بچا کر ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بو گس اسمبلی ان کے لئے مس ہقت اصلی ہو جاتی جب اپنے مطلب کی ترمیم آرہی ہوتی۔ اتنی بڑی تعداد میں مولانا حیدری کو پڑنے والے ووٹ جے یو آئی کی مقبولیت کی علامت ہے۔