فضل الرحمن ایاز صادق کے پروٹوکول کی زد میں آگئے، 10 منٹ انتظار کرنا پڑا

فضل الرحمن ایاز صادق کے پروٹوکول کی زد میں آگئے، 10 منٹ انتظار کرنا پڑا

اسلام آباد (آئی این پی) فضل الرحمان قائم مقام صدر سردار ایاز صادق کے پروٹوکول کا نشانہ بن گئے، 10منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ جمعرات کو فضل الرحمان پارلیمنٹ سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے پارلیمنٹ کے احاطے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ وی وی آئی پی موومنٹ ہے، دس منٹ انتظار کے بعد قائم مقام صدر سردار ایاز صادق پارلیمنٹ ہائوس میں آئے تو انہیں کلیئرنس دی گئی۔