غےرقانونی رکاوٹےں ختم نہ کرنے پر سی ڈی اے حکام کی سرزنش

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے رکاوٹوں اور رہائشی پراپرٹی کے کمرشل استعمال کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت17 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے غیرقانونی رکاوٹیں نہ ہٹانے، سی ڈی اے کے شکایات سیل کی ویب سائیٹ غیرفعال ہونے پر متعلقہ انچارج کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس غفلت اور نااہلی پر ذرائع ابلاغ میں ایک اشتہار کے ذریعے شہریوں سے معافی مانگ کر ان کو یقین دلایا جائے کہ آئندہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
سرزنش