صوبائی حکومتیں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے جامع سکیورٹی پلان بنائیں: سپریم کورٹ

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دینے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ، تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی ہدایت کی جبکہ شادیوں اور اموات کی رجسٹریشن سے متعلق نادارا کو نوٹس جاری کردےا گےا ہے ، عدالت نے معاملے پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزار نے بتاےا کہ سندھ میں ایک مندر کی بے حرمتی کے ملزموںکے خلاف سندھ پولیس نے سخت ایکشن لےا۔ دو گرفتار کئے ایک مقابلے میں مارا گےا آئی جی سندھ بہت تعاون کررہے ہیں اس حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔مسیحی برادری کے وکیل نے کہا کہ اقلیتوں کی میٹنگ میں ان کی نمائندہ کو نظر کےا جاتا ہے ۔