سندھ حکومت یقینی بنائے تاریخی عمارتوں پر کوئی قبضہ نہ کر سکے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لاڑکانہ میں لیڈیزکلب سمیت تاریخی عمارتوں پر قبضہ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے کہ لاڑکانہ سمیت صوبہ بھر میں تاریخی عمارتوں پرکوئی قبضہ نہ کر سکے۔ لاڑکانہ کے ڈی سی او نے عدالت کوآگاہ کیاکہ لاڑکانہ میں واقع لیڈیزکلب کی انتظامیہ نے خود کلب کے صرف دوکمروں کوکرایہ پر دیا ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسی صورتحال پید انہ ہو جس پر عدالت نے ان سے کہاکہ ہمیں صوبائی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی جائے۔