اسلام آباد ہائیکورٹ : وزیراعظم اور جمشید دستی کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار ‘خارج کردی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ : وزیراعظم اور جمشید دستی کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار ‘خارج کردی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم محمد نوازشریف اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلیت کے حوالے سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تو درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دے وہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور جمشید دستی کی رکنیت معطل کریں کیونکہ یہ دونوں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ۔درخواست گزار نے مذید دلائل دینے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی تاہم عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا ۔