اسلام آباد ائر پورٹ پر امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی افسر سے اسلحہ برآمد‘گرفتاری و رہائی

اسلام آباد ( آن لائن )بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی افسر سے نو ایم ایم پسٹل کی گیارہ گولیاں اور میگزین برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار پیٹریک ٹونا نامی اہلکارغیرملکی پرواز کے ذریعے اومان جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے امریکی اہلکار کو تحویل میں لے لیاتاہم امریکی سفارتخانے کی تصدیق اور سکیورٹی اہلکار کے تحریری بیان کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔