پاکستان میں تمباکونوشی سالانہ ایک لاکھ افراد کی موت کا بنیادی سبب ہے: اقوام متحدہ
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں تمباکونوشی سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا بنیادی سبب بن رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ کےمطابق ان بیماریوں میں امراض قلب، فالج اور جسم کے مختلف حصوں مثلا منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہے۔ملک کے سب سے بڑے جناح اسپتال کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 15ممالک میں شامل ہے جہاں تمباکوکی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراداس سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ امراض قلب اور فالج شامل ہے۔
اقوام متحدہ