ایک تصویر………… ایک کہانی

ایک تصویر………… ایک کہانی

جلد بازی میںعوامی نوعیت کے منصبوں کی تکمیل کے آفٹر شاکس منظر عام پر آنے لگے ، ناقص تعمیراتی میٹریل کے استعمال ، غیر معیاری کام اور ٹھیکدار سمیت متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے چند سال قبل بنائے گئے انڈر پاسز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے۔ زیر نظر تصویر میںاسلام آباد چائنہ چوک میں قائم انڈر پاس خستہ حالی کا شکار نظر آرہا ہے انڈر پاس کی تعمیر میں لگائے گئے پتھر، سیمنٹ ٹوٹ ٹوٹ کرگرنے لگا جبکہ بارش کے دوران شگافوں سے پانی اندر جانے کے باعث پل کی بنیادیں بھی کمزر ہوگئی ہیں جس کے باعث کوئی بھی خطرناک حادثہ پیش آسکتا ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے ، اگر ان انڈر پاسز ودیگر نئی تعمیرات پر توجہ نہ دی گئی اور مرمت نہ کئی گئی تو مستقبل میں کوئی بڑاخوفناک حادثہ پیش آسکتا ہے ۔ وفاقی حکومت کے شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے(تصویر و رپورٹ ۔ سجاد حیدر)