بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں‘ برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا

بالائی  علاقے  سخت  سردی  کی  لپیٹ  میں‘  برفباری  سے  موسم  مزید  سرد  ہو  گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز + نیٹ نیوز) ملک کے بالائی علاقے بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں‘ چمن میں بھی بارش اور پہاڑیوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں مالم جبہ‘ کالام‘ میادم کے پہاڑوں پر دو روز قبل ہونے والی برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ مانسہرہ کی بالائی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے وادی ناران میں ایک ہفتے پہلے برف باری کے بعد گلیشیئر گرنے سے مرکزی شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں۔ مری میں چار روز قبل ہونے والی برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد اب بھی تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔