ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایک وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد نے مشیر ریونیو ہارون اختر خان سے ملاقات کی جس میں اے ڈی بی کے مالی تعاون سے طورخم، چمن اور واہگہ میں سرحدی کمپلیکس تعمیر کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ منصوبے قانونی تجارت کو فروغ
دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ اجلاس میں ممبر کسٹمز محمد زاہد نے بھی شرکت کی۔ منصوبے پر پی ڈی نے اجلاس میں پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ منصوبے کے مجموعی مقاصد سے کسی قسم کی پہلو تہی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے۔