قائداعظم یونیورسٹی میں آپٹکس اور فوٹونکس کے موضوع پربین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات میں آپٹکس اور فوٹونکس پر پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا، ورکشاپ کا مقصد آپٹکس اور فوٹونکس کے میدان میں آئی سی او۔ آئی سی ٹی پی گیلینو ڈینارڈوایوارڈجیتنے والے دنیا بھر کے محققین اور معروف سائنسدانوں کو یکجا کرنا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ یہ کانفرنس طبیعات کے میدان میں جدید تحقیق اور رجحانات پر تبادلہ خیال کے علاوہ نئے نظریات کو فروغ دینے کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔کانفرنس کی چیف آرگنائزر عمرانہ اشرف نے کہا کہ ایسی سرگرمی کا مقصد پاکستانی سائٹیفک کمیونٹی اور طلباء کے ذریعے لائٹ سائنسز اور اس سے متعلقات کو فروغ دینا ہے۔