پی ٹی آئی ملک میں خوشحالی لائے گی، کارکن الیکشن کی تیاری کریں،نعیم الحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سازی مہم کیلئے منگل کو کنونشن سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں خوشحالی لائے گی، کارکن الیکشن کی تیاری کرلیں، پاکستان میں آبادی کی اکثریت غریب عوام ہیں لیکن صرف پی ٹی آئی ان کی آواز بنی ہے تحریک انصاف کا کارکن بننے سے پہلے آپ لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جماعت دیگر پارٹیوں سے کیوں مختلف ہے، عمران خان نے 21 سال پہلے عوام کیلئے جدوجہد شروع کی، وہ سمجھتے ہیں کہ جب سب کو انصاف ملے گا ،قائد اعظم کے خواب کی تعبیر ملے گی یہ پیغام کارکنان گھر گھر پہنچائیںNA - 48 سے ایم این اے اسدعمر نے کہا کہ اسلام آباد میں اب قومی اسمبلی کی دو کی بجائے تین سیٹیں ہوںگی اور یہ تینوں سیٹیں اگلے الیکشن میں تحریک انصاف جیتے گی، اس موقع پر کنونشن کے انچارج اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اورNA - 49 سے سابق امیدوار چوہدری الیاس مہربان نے کہا کہ NA - 49 کے کارکنان نے آج اتنا بڑا کنونشن منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مضبوطی سے اپنی قیادت کے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے آج کنونشن سینٹر کی کرسیاں بھی کم ہوگئی ہیں، کنونشن میں ایم این اے غلام سرور خان ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود، عامر مغل نے بھی شرکت کی ۔