یمن معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد پر حیرت ہے، توقع نہیں تھی: فضل الرحمن

یمن معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد پر حیرت ہے، توقع نہیں تھی: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرارداد ہمارے لئے باعث حیرت ہے۔ قرارداد سعودی عرب کیساتھ تعلقات کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نہایت گہرے، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ میاں برادران کے سعودی قیادت کے ساتھ ذاتی مراسم ہیں۔ میاں برادران کے ذاتی مراسم کے باوجود ایسی قرارداد کی توقع نہیں تھی۔