پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکی ایوان نمائندگان، سینٹ ارکان کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریگا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کا 14 رکنی وفد واشنگٹن میں ہے جو باہمی ہم آہنگی اور اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے امریکی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کرے گا۔ پاکستانی وفد امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرے گا۔