وزیر داخلہ کے حکم پر برمی منشیات سمگلر ابراہیم ککو کی پاکستان آمد کا سہولت کار نوید شہزاد گرفتار

وزیر داخلہ کے حکم پر برمی منشیات سمگلر ابراہیم ککو کی پاکستان آمد کا سہولت کار نوید شہزاد گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ کے حکم پر انٹی نارکوٹکس فورس نے برمی منشیات سمگلر ابراہیم ککو کی پاکستان آمد میں مدد دینے والے نوید شہزاد کو گرفتار کر لیا، نوید شہزاد برمی سمگلر سے رابطے میں تھا‘خوشاب سے جعلی ڈومیسائل بنوا کے تھائی لینڈ میں پاکستان ایمبیسی سے پاسپورٹ جاری کروایا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اتوار کو اے این ایف نے ایک کارروائی میں نوید شہزاد نامی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر شک کیا جا رہا ہے کہ  اس نے برمی نژاد  منشیات سمگلر ابراہیم ککو کو  پاکستان لائے جانے میںمدد فراہم کی تھی۔