قوم سے جعلی پارلیمنٹ کاحصہ بننے پرمعافی مانگتا ہوں‘ٹھپے کے معاملے پر جوڈیشل کمشن بنا، بلایا تو ضرور جاؤنگا: نبیل گبول

اسلام آباد (آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ جعلی پارلیمنٹ کاحصہ بننے پر شرمندہ ہوں اور ناجائز پارلیمنٹ کا حصہ بننے پرقوم سے معافی مانگتا ہوں، جوڈیشل کمشن بلائے گا تو جاؤں گا، فریق نہیں بنوں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی دوطرح کی ہوتی ہے ،ایک ٹھپے چلتے ہیں دوسرا عملہ ملاہوتا ہے۔ پولیس دھاندلی کو نہیں روک سکتی، ٹھپے لگنے کے معاملے پر جوڈیشل کمشن نے بلایا تو جاؤنگا۔