سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے عمران کیخلاف ہرجانہ کیس میں بابر اعوان کو پیروی سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے عمران کیخلاف ہرجانہ کیس میں بابر اعوان کو پیروی  سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد تنویر میر سابق وفاقی وزیر قانون پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو پیروی سے روکنے کی درخواست پر آج فیصلہ سنائیں گے۔ سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے عدالت میں بابر اعوان کو ذاتی عناد کی بنیاد پر مقدمے کی پیروی سے روکنے کی درخواست دی تھی اور ہفتہ کو ہونیوالی سماعت میں دلائل بھی دیئے تھے جبکہ عمران کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل خاور امیر بخاری پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ہفتہ کو اس کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔