تحریک انصاف نے انتخابی عذرداریوں کا ریکارڈ جمع کر لیا، ملک بھر میں 137 درخواستیں زیرسماعت ہیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے ملک بھر سے دائر انتخابی عذرداریوں کا ریکارڈ جمع کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 137 عذرداریوں کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔ پی ٹی آئی کی جوڈیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبوں کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔