اے این پی کا جوڈیشل کمشن میں فریق بننے کا فیصلہ ق لیگ کی جانب سے خالد رانجھا پیش ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) اے این پی نے الیکشن 2013ء میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کئے گئے جوڈیشل کمشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ق لیگ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا ان کی پارٹی کی جانب سے جوڈیشل کمشن کے سامنے پیش ہوں گے۔