اسلام آباد: پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 22 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا کل 14اپریل کو ملتوی کردہ  اجلاس نئے شیڈول کے تحت اب 22 اپریل کو کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں مختلف وزارتوں کے آڈٹ اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا تین روزہ اجلاس 14سے  16اپریل تک طلب کیا گیا تھا جسے ری شیڈول کردیا گیا ہے۔