حکومت بجلی کے نرخوں میں 7.6 فیصد اضافہ کی ذمہ دار ہے:آئی ایم ایف

اسلام آباد (نیشن رپورٹ + ریڈیو مانیٹرنگ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ 7.6 فیصد اضافہ کی ذمہ دار خود حکومت ہے جو لائن لاسز کو کم نہ کرا سکی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر اپنے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ حکومت لائن لاسز کو کم کرنے کی کوشش کرتی جس سے حکومت کے خسارے میں بھی کمی ہوتی۔ اسے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ حکومت نے بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے عام افراد پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے بوجھ ڈال دیا ہے۔ آئیسکو اور حیسکو میں لائن لاسز 35 سے 40 فیصد رہے۔