مشرف کیخلاف مقدمہ فوجی عدالت چلنا چاہئے،فوجی قیادت اور اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور کو درخواست

 اسلام آباد (آئی این پی)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے بجائے فوجی عدالت میں کرانے کیلئے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت اور اقوام متحدہ کو الگ الگ درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ جہاں ایڈووکیٹ کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور اقوام متحدہ کے ملٹری آبزروکو بھیجی گئی الگ الگ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ وفاق کو سابق آرمی چیف پرویزمشرف کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنے کا اختیار نہیں، اگر انکے خلاف مقدمہ چلانا ہے تو فوجی عدالت میں فوجی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
فوجی عدالت/ درخواست