عبدالرشید غازی قتل کیس میں مدعی کے وکیل طارق اسد کو سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں

اسلام آباد(ثناء نیوز) علامہ عبدالرشید غازی شہید کے قتل کے مقدمے میں صاحبزادہ ہارون الرشید غازی کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کو گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف ذرائع سے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔دو ہفتے قبل  بیٹے مصطفی اسد کو چند نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے روک کر متعلقہ مقدمات سے الگ نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔اس واقعہ کے ایک ہفتے بعد  مصطفی اسد اپنی اہلیہ کے ہمراہ رات 12بجے کے قریب راوالپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔