حکومت نے ڈیل کے تحت مشرف کو باہر بھیجا توا نتشار پھیل جائیگا: طلال بگٹی

حکومت نے ڈیل کے تحت مشرف کو باہر بھیجا توا نتشار پھیل جائیگا: طلال بگٹی

اسلام آباد (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے  مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے  مشرف کو ڈیل کے ساتھ بیرون ملک بھیجا تو پاکستان میں انتشار پھیل جائے گا۔سابق صدر کو آئین توڑنے کی سزا ملنی چاہئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، حکومت ان کے علیحدہ ملک کے بیان کا فوری نوٹس لے۔ ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا   نئے آرمی چیف کے آنے کے بعد بلوچستان کے حالات میں بہتری آرہی ہے۔