کوہاٹ سے اہم دہشت گرد گرفتار سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی
پشاور (آن لائن) کوہاٹ سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور خان عرف مفتی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدت پسند بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ کارروائی کے دوران دشت گرد نے سخت مزاحمت کی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔