سی پیک کے تحت 9 اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے: سرتا ج عزیز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد پر مشتمل 60 رکنی وفد نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹ منٹ سے ملاقات کی۔ سرتاج عزیز نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین تعاون دو ریاستوں کے درمیان مثالی تعلق کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ 9 اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے کہا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پا لیا ہے۔ پاکستان معاشی اڑان کے لئے تیار ہے۔ پاکستان 5.8 فیصد اقتصادی نمو کی شرح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔