وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ کابینہ کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ مالی وجانی نقصان کے ازالے کیلئے میکنزم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے اقدامات پر بھی غور ہو گا۔