نیا صدر آنے سے افغانستان سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے:53 فیصد پاکستانیوںکی رائے

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستانیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے مقابلے میں دہشت گردی سے زیادہ نقصان پہنچا ۔ 53 فی صد کی رائے ہے کہ نئے افغان صدر کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔گیلپ پاکستان اور گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے تازہ ترین سروے کے مطابق گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 27فیصد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئے صدر کے آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے ۔ 19 فیصد افراد کے مطابق خراب ہوں گے ۔