نوازشریف‘ عمران خان کے کنٹینر تک آجائیں‘ برف پگھل سکتی ہے: ڈاکٹر جدون

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر جدون نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم محمد نوازشریف شاہراہ دستور پر دھرنے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر میں آجائیں تو دونوں اطراف برف پگھل سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔