ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17ستمبر تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن نے اڈیالہ جیل میں ممبئی حملہ کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔ فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے کارروائی کسی سماعت بغیر ملتوی کردی۔