شاہ محمود قریشی پرسوں ممتاز بھٹو سے ملاقات کرینگے،ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان

شاہ محمود قریشی پرسوں ممتاز بھٹو سے ملاقات کرینگے،ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ملاقات کی دعوت سندھ نیشنل فرنٹ کی قیادت نے قبول کرلی جو مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے سخت ناراض ہے۔ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر 13 ستمبر کو ممتاز علی بھٹو سے ملاقات کیلئے لاڑکانہ پہنچیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ممتاز علی بھٹو کو پارٹی کو اتحاد میں شامل کر کے سندھ بھر کی قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کیخلاف گرینڈ الائنس کیلئے بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔ عمران خان نے ممتاز علی بھٹو کو فون کر کے دھرنوں کے باعث ذاتی طور پر لاڑکانہ آنے سے معذرت کی ہے۔ پارٹی ذائع کے مطابق ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان ہے اور اس وقت سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ کے ساتھ سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض راہنما بھی رابطے میں ہیں۔