سردار ایاز صادق کا طاہر حسین مشہدی کو ’’ینگ مین‘‘ کا خطاب

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی کو ’’ینگ مین‘‘  کا خطاب دیا۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں آپ  دیگر نوجوانوں سے تیز کام کرسکتے ہیں ۔قبل ازیں طاہر حسین مشہدی نے شکریہ ادا کیا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں اور کھڑے ہو کر طویل خطاب کرنا مشکل ہے جس پر سپیکر نے  انہیں ینگ مین  کا خطاب دیا۔