دیکھتے ہیں کہ حکومت یا دھرنا دینے والی جماعتوں میں سے کس کے اعصاب کمزور ہیں: روحیل اصغر

 اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دورانیہ بڑھا دیا، دیکھتے ہیں کہ حکومت یا دھرنا دینے والی جماعتوں میں سے کس کے اعصاب کمزور پڑتے ہیں، اگر مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال کی قرار داد لائی جا سکتی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے والی دونوں جماعتوں سے حکومت کے مذاکرات جاری ہیں تاہم انہیں نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے مطالبات آئین و قانون کے تحت ہونے چاہیئیں۔