افغانستان اور بھارت کا دفاع، سلامتی کے امور پر تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

 ا سلام آباد+ کابل ( سپیشل رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) افغانستان اور بھارت سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کرینگے۔ بھارت نے افغان عوام کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سلامتی، استحکام، آزادی اور خوشحالی میں وہ بھرپور تعاون کرے گا۔ دونوں ممالک نے دفاع، تعمیرنو اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ بھارت کی جانب سے یہ یقین دہانی وزیر خارجہ سشماسوراج نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے دوران کرائی۔ پی ٹی آئی کے مطابق سشما سوراج نے کرزئی کے ساتھ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر سیرحاصل بحث کی اور ان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔